top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

جب کبھی ذکرِ شہِ کون ومکاں ہوتا ہے

جب کبھی ذکرِ شہِ کون ومکاں ہوتا ہے نکہت و نُور کے عالم کا سماں ہوتا ہے

کیسے اُس حُسنِ جہاں تاب کا نقشہ کھینچوں حسن کیسےکسی انساں سے بیاں ہوتا ہے

سر پہ اک آپ کے ہے ختمِ نبوّت کا تاج آپ ﷺ کا ذکر قرارِ دل و جاں ہوتا ہے

یادسےگلشنِ دل میں ہیں چٹکتی کلیاں روز وشب نامِ نبی ﷺ وردِ زباں ہوتا ہے

ان ﷺ کی عظمت کا احاطہ میں کروں تو کیسے اُن ﷺ کا رُتبہ تو صحیفوں میں بیاں ہوتا ہے

تا ابد بھی ہو ثناۓ شہِ ابرار اگر حق ادا مدحِ شہ دیں کا کہاں ہوتا ہے

پھر اسے غم نہ زمانے کے ستانے آئیں جسکےسینےمیں تراعشق نہاں ہوتا ہے

ٹوٹ جاتے ہیں تری یاد سےبند آنکھوں کے ایک دریا مری آنکھوں سے رواں ہوتاہے

آہ بھرتے ہیں انہیں یاد کیۓ جاتے ہیں آنکھ سے دردِ غمِ ہجر عیاں ہوتا ہے

جس کو رویا میں بھی دیدارِ نبی ﷺ ہو جاۓ وہ مقدّر کا دھنی اہلِ جِناں ہوتا ہے

نورِ وحدت سے کیا بزمِ جہاں کوروشن اُنﷺکااسوہ ہی تومنزل کا نشاں ہوتا ہے

حد نہیں اُن ﷺ کے کرم ، جُود و سخا کی زینب ہرسوالی پہ کرم اُن ﷺکےیہاں ہوتا ہے

کلام : سیدہ زینب سروری ???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi

Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/

????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 ‎#نعتِ_رسول_مقبولﷺ ‎#نعت_اکیڈمی ‎#صلى_الله_عليه_وسلم ‎#درودشریف ‎#درودوسلام

4 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page