top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا

جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا

ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا

دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی فاروق کے زمانے کے نقشے اٹھا کے لا

گمراہ کر دیا ہے نظر کے فریب نے عثمان سے زاویے ذرا شرم و حیا کے لا

یورپ میں مارا مارا نہ پھرئے گدائے علم دروازہ علی سے یہ خیرات جا کے لا

باطل سے دب رہی ہے امت رسول کی منظر ذرا حسین سے کچھ کربلا کے لا

کرنا ہے اپنے آپ کو آراستہ اگر کردار اپنے سامنے سب اولیاء کے لا

یہ جنگِ کفروحق ہے اگر تجھ کو جیتنی ہر نوجواں کو قاسم و طارق بنا کے لا

سجدہ میں گڑگڑا یا محمد کے پیر پڑ جا اور جلد رحمتِ حق کو بلا کے لا

مظفر وارثی

188 views
bottom of page