top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

تیرہ بختوں کی ہوگئی معراج

تیرہ بختوں کی ہوگئی معراج چرخ پر ہے طلوعِ بدرالدّاج

سبز گنبد میں یوں ہے جلوہ فگن جیسے اک شمع ہو بہ قصر زجاج

تابش مہر اور جمال سحر ہیں فقط عکس چہرۂ وہاّج

پیش پرواز شہپر احمد برق کیا؟ خیرہ ہمدم معراج

کیوں نہ ہو عرش متّکا ان کا جبکہ وہ فرق مرسلیں کے ہیں تاج

کون آیا ہے رشک مہر و قمر فرش سے عرش تک ہے نور کا راج

موج باطل کو کردیا پسپا مٹ گیا بت پرستیوں کا رواج

شادکامی عنادلوں کی نہ پوچھ آمد نازشِ بہار ہے آج

اپنے بندوں پہ ہو نگاہِ کرم گلشنِ آس ہوگیا تاراج

روز محشر نبیﷺ نے اے اخؔتر مجھ گنہگار کی بھی رکھ لی لاج

16 views
bottom of page