top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

تم کو یدِ قدرت نے کیا خوب سنوارا ہے

تم کو یدِ قدرت نے کیا خوب سنوارا ہے وَالنَّجم کا منظر ہے طٰہٰ کا نظارا ہے

گو طُور کا جلوہ بھی آنکھوں گوارا ہے طیبہ کا نظارا پھر طیبہ کا نظارا ہے

اس ذاتِ گرامی کو سمجھا تو خدا سمجھا جس ذاتِ گرامی پر قرآن اتارا ہے

تم شافع و نافع ہوﷺ، میں خاطئ و عاصیﷺ ہوں پیارا جو تمھارا ہے اللہ کو پیارا ہے

وہ جس نے شرف بخشا آغوشِ یتیمی کو اسلام کی قسمت ہے دنیا کا سہارا ہے

کیوں بھیک کسی در سے سرکارﷺ بھلا مانگوں آقاﷺ تِرے ٹکڑوں پر میرا تو گزارا ہے

لبّیک کی آتی ہے آواز ہر اِک دل سے شاید سرِ فاراں سے پھر ہم کو پکارا ہے

اَخلاق کے شانے سے اے جانِ کرم تو نے ایک ایک خمِ گیسو ہستی کا سنوارا ہے

دامن تِرے ہاتھوں میں ہے حضرتِ حسّاں کا کس اوج پہ اے اختؔر قسمت کا ستارا ہے

7 views
bottom of page