top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

تمھارا نام لبوں پر ہے دل کو راحت ہے

تمہارا نام لبوں پر ہے دل کو راحت ہے

اسی کے صدقے مری زندگی سلامت ہے

اگر یہ نام ضمانت بنے نہ رحمت کی

تو سانس لینا بھی مرے لیے قیامت ہے

شوق ِ طیبہ ہے تو پھر گھر سے نکل کر دیکھو

کام بگڑے ہوئے بن جائیں گے چل کر دیکھو

ہفت کشور کے سلاطین سلامی دیں گے

سائیہ دامن سرکار میں پل کر دیکھو

تم سے بھی پیار کرے گا یہ زمانہ سارا

ان کے پیمانہء اخلاص میں ڈھل کر دیکھو

ابھی اچھا ہو وہ آزاد نہ ہو جس کا علاج

خاکِ طیبہ تنِ بیمار پہ مل کر دیکھو

ہو نہ جائے کہیں برباد کمائی ساری

راہِ طیبہ میں قدم رکھنا سنبھل کر دیکھو

اب کے بھی طیبہ میں حالات نے جانے نہ دیا

رہ گئے دل میں ہی ارمان مچل کر دیکھو

خلد کیا ہے یہ سمجھ جاؤ گے تم بھی خاؔلد

آتشِ الفتِ سرکار میں جل کر دیکھو

20 views
bottom of page