top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

تعینات کی حد میں نہیں مقامِ حضور

تعیّنات کی حد میں نہیں مقام ِ حضور

کہ اوجِ عرش سے بالا ہے اَوجِ بامِ حضور

جبیں حرم میں جھکی دِل جھکا مدینے میں

ضرور روحِ عبادت ہے احترام ِ حضور

لبِ خلوص پہ جب مصطفی کانامِ آیا

تو روح جھوم کے پڑھنے لگی سلامِ حضور

خدا گواہ سراپا دُرود بن جائے

جسے نصیب ہو قسمت سے ایک جامِ حضور

خدا غنی ہے کمی کچھ نہیں خزانے میں

جو مانگتا ہے وہ مانگو مگر بنامِ حضور

جہاں جہاں بھی مصائب ہمیں ستاتے ہیں

ہزاروں رحمتیں آتا ہے لے کے نام ِ حضور

وہی ہیں ساقئ تسنیم وساقئ کوثر! !

نہ تشنہ کام رہیں گے یہ تشنہ کامِ حضور

زبان ِ خواجۂ کونین ہے خدا کی زبان

کلام ِ خالق ِ کونین ہے کلامِ حضور

سلام کرتی ہے ہر موج مجھ کو یوں خاؔلد

مرے سفینے پہ لکھا ہو ا ہے نامِ حضور

20 views
bottom of page