top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

تراجلوہ پیشِ نظر رہے

وہ ہیں ممدوحِ خدا نام ہے جِن کا محمود جِن پہ اللہ تعالیٰ کا مسلسل درود دِل کی آنکھو سے حجابات اُٹھاؤ تو سہی پھر جہاں دیکھو گے پاؤ گے تم ان کو موجود

ترا جلوہ پیش ِ نظر رہے تجھے دیکھ کر میں جیا کروں

جہاں کوئی تیرے سِوا نہ ہو میں اسی فضا میں رہا کروں

رُخِ مصطفیٰ وہ کتاب ہے جو محبتوں کا نصاب ہے

وہی میرے پیش نظر رہے یہی رات دن میں پڑھا کروں

مری جس قدر ہیں ضرورتیں کہیں اس سے بڑھ کے نوازشیں

مجھے دے رہے ہیں وہ بے طلب میں دعا کروں بھی تو کیا کروں

تری یاد میری بہار ہے تیری یاد غم کا حِصار ہے

ترا شکر رحمت ِ دو جہاں میں کروں تو کیسے ادا کروں

جو کبھی نصیب ہو حاضری تو ملے نصیب کو یاوری

ترے سنگ ِ درپہ جھکا کے سر میں نمازِ عشق ادا کروں

مجھے اپنا جلوہ دکھائے جا میرے دل میں آکے سمائے جا

میں شراب ِ معرفتِ خدا ترا نام لے کے پیا کروں

مجھے اپنی راہ چلائے جا مرے حوصلوں کو بڑھائے جا

تری جستجو مری عید ہو تری جستجو میں رہا کروں

تری یاد ہی مرا تاج ہے تیری یاد غم کا علاج ہے

میرے دل میں تیرا ہی راج ہے تجھے یاد صبح و مسا کروں

مری خُلد خاؔلدِ بینوا یہی مدعا یہی التجا

میں نبی کی نعت لکھا کروں میں نبی کی نعت پڑھا کروں

8 views
bottom of page