top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

بے سہاروں کا کوئی سہارا نہیں

بے سہاروں کا کوئی سہارا نہیں میری قسمت کا روشن ستارا نہیں

یانبیﷺ آئیے رحم فرمائیے ناؤ طوفان میں ہے کنارا نہیں

یہ ہے رضواں دیارِ حبیب خداﷺ باغِ خلد بریں کا نظارا نہیں

یہ چمک میری اشکِ ندامت کی ہے عرشِ اعظم کا کوئی ستارا نہیں

اس کو دنیا و عقبیٰ سے کیا واسطہ جو مرے کملی والے تمھارا نہیں

جاسکے گا نہ کوئی کبھی خلد میں تیری انگشت کا گر اشارا نہیں

گل میں ان کی مہک چاند میں روشنی کملی والے نے کس کو سنوارا نہیں

اپنے درپہ ہمیں بھی بلا لیجئے تجھ بن اے کملی والے گذارا نہیں

کاش آواز آئے لبِ پاک سے کون کہتا ہے اخؔتر ہمارا نہیں

35 views
bottom of page