top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

بزمِ سرکار سجانے میں مزہ آتا ہے

بزمِ سرکار سجانے میں مزہ آتا ہے بارہا نعت سنانے میں مزہ آتا ہے

جینے مرنے کا مدینے میں مزا آتا ہے کوچۂ شہ سے گزرنے میں مزا آتا ہے

سایۂ گنبدِخضرٰی کےحسیں جلوؤں میں تری چوکھٹ سے لپٹنے میں مزا آتا ہے

گشنِ زیست میں آمد سے شہِ والا کی غنچہ وگُل کو مہکنے میں مزا آتا ہے

عشقِ سردارِ دو عالم میں یہ جاناہم نے دل سے دنیا کو بھلانے میں مزا آتا ہے

دیکھ کر شاہ کی بے لوث محبت ہم سے بے طرح اشک بہانے میں مزا آتا ہے

آتشِ شوق میں جلنے سے دلِ حیراں کو ان کی یادوں سے تڑپنے میں مزا آتا ہے

آپ کے ذکر سے اے نورِ مجسم ہم کو روح وجاں، دل کو جِلانے میں مزا آتا ہے

ہے محمد کا، اسی واسطے لوگو ہم کو عشق کے دار پہ چڑھنے میں مزا آتاہے

جشنِ مولود مناتے ہوۓ آنکھوں کے چراغ بر سرِ بزم جلانے میں مزا آتا ہے

عکس روضے کا سمیٹے ہوۓ آنکھوں میں حضور آپ کے شہرِ مدینے میں مزہ آتا ہے

سوزِفرقت میں رسولِ عربی کے مجھ کو خودبھی رونےمیں، رلانے میں مزہ آتا ہے

حسنِ صورت کا شمائل کا ہے چرچا ہرجا اہلِ دنیا کو بتانے میں مزا آتا ہے

امتی ہیں اُسی غم خوار نبی کے ہم بھی جس کو روتوں کو ہنسانے میں مزا آتا ہے

جس نے پایا شہ والا کی محبت کا شرف داستاں اس کی سنانے میں مزا آتا ہے

گلشنِ فکر کی ایک ایک روش پر زینب پھول مدحت کےکھلانےمیں مزا آتا ہے

کلام ! سیدہ زینب سروری

NaatAcademy #OwaisRazvi

4 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko...

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا...

bottom of page