top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

برکاتِ درود شریف، درود شریف کا گلدستہ

برکات درود شریف بہت ہی قیمتی تحفہ آپ کے لیئے

پیشکش نعت اکیڈمی www.NaatAcademy.com درود شریف پڑھتے جائیں اور شئیر کرتے جائیں

{1} جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔ (مُسلِم ص۲۱۶ حدیث۴۰۸)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{2} بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۷ حدیث۴۸۴ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{3} جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اعمال میں دس نیکیاں لکھتا ہے۔ (تِرمِذی ج۲ ص۲۸ حدیث۴۸۴ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{4} مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فرشتے اُس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں ،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ ۔ (ابنِ ماجہ ج۱ ص۴۹۰حدیث۹۰۷ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{5} نماز کے بعد حمد و ثناء و دُرُود شریف پڑھنے والے سے فرمایا :’’دُعا مانگ قبول کی جائے گی، سوال کر، دیا جائے گا۔‘‘ (نَسائی ص۲۲۰ حدیث۱۲۸۱)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{6} جبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام ) نے مجھ سے عرض کی کہ ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:’’اے محمد! کیا تم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک سلام بھیجے، میں اُس پر دس سلام بھیجوں ؟‘‘ (نَسائی ص۲۲۲ حدیث۱۲۹۲ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{7} جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّاُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے، دس گناہ مٹاتا ہے اور دس دَرَجات بُلند فرماتا ہے۔ (نَسائی ص۲۲۲ حدیث۱۲۹۴ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{8} جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُود ِ پاک پڑھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر سو

رحْمتیں نازل فرماتا ہے اور جو مجھ پرسو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قِیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔ (مُعْجَم اَوسَط ج۵ ص۲۵۲ حدیث۲۷۳۵ )

{9} جو مجھ پر ایک دن میں 50بار درودِ پاک پڑھے قیامت کے دن میں اس سے مصافحہ کروں (یعنی ہاتھ ملاؤں ) گا۔ (اَلْقُرْبۃُ اِلٰی ربِّ العٰلمین، لابن بشکوال ص۹۰حدیث۹۰)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{10} جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار بار دُرُودِ پاک پڑھے گا وہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔ (اَلتَّرغِیب فی فضائل الاعمال لابن شاہین ص ۱۴حدیث۱۹)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{11} جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و مَحَبَّت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اور اُس رات کے گناہ بخش دے۔ (مُعْجَم کبیر ج۱۸ ص۳۶۲ حدیث۹۲۸)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{12} تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھو کہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے۔ (مُعْجَم کبیر ج۳ ص۸۲ حدیث ۲۷۲۹ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{13} بے شک تمہارے نام مَع شناخْتْ مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ، لہٰذا مجھ پر اَحْسن (یعنی بہترین الفاظ میں ) دُرود ِ پاک پڑھو۔ (مُصَنَّفعَبْد الرَّزّاق ج۲ ص۱۴۰ حدیث۳۱۱۶ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{14} بے شک جبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام) نے مجھے بِشارت دی: جو آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر رَحمت بھیجتا ہے اور جو آپ (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پر سلام پڑھتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر سلامتی بھیجتا ہے۔ (مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۱ ص۴۰۷ حدیث۱۶۶۴ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{15} حضرتِ سیِّدُنا اُبَیْ بِنْ کَعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عَرْض کی کہ میں (سارے وِرد،وظیفے چھوڑ دوں گااور) اپنا سارا وقت دُرُود خوانی میں صرف کروں گا۔ تو سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:ــیہ تمہاری فکریں دور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔ (تِرمِذی ج۴ ص۲۰۷ حدیث۲۴۶۵ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{16} جس نے مجھ پر صبح وشام دس دس باردُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔ (مَجْمَعُ الزَّوائِدج۱۰ ص۱۶۳ حدیث۱۷۰۲۲ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{17} مجھ پر دُرُود پاک کی کثر ت کرو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعث ہے۔ (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۵ ص۴۵۸ حدیث۶۳۸۳ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{18} اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہم (یعنی آپس میں ) ملیں اور مُصافَحَہ کریں (یعنی ہاتھ ملائیں ) اور نبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۳ص۹۵حدیث۲۹۵۱)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{19} جس نے یہ کہا: ’’اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ القِیامَۃِ‘‘ ([1]) اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔ (مُعْجَم کبیر ج۵ ص۲۵ حدیث۴۴۸۰)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{20} جس نے کتاب میں مجھ پر دُرُود پاک لکھا تو جب تک میرا نام اُس میں رہے گا فرشتے اُس کے لیے ا ستغفار (یعنی بخشش کی دعا) کرتے رہیں گے۔ (مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۴۹۷ حدیث۱۸۳۵ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

 {21} اے لوگو! بے شک بروزِ قیامت اس کی دہشتوں (یعنی گھبراہٹوں ) اور حساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا کے اندر بکثرت دُرود شریف پڑھے ہوں گے۔ (اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۵ص۲۷۷ حدیث۸۱۷۵)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{22} مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کے لیے مغفرت ہے۔ (اِبنِ عَساکِرج۶۱ ص۳۸۱)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{23} جو مجھ پر ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کے لیے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے۔ (مُصَنَّفعَبْدُ الرَّزّاق ج۱ ص۳۹ حدیث۱۵۳ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

 {24} بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ایک فرشتہ میری قبر پرمقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت دی ہے ، پس قیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اِس کا اور اس کے باپ کا نام پیش کرتا ہے، کہتا ہے :’’ فلاں بن فلاں نے آپ پر اِس وقت دُرُود پاک پڑھا ہے۔‘‘ (مسند بزار ج۴ص۲۵۵حدیث۱۴۲۵)

سُبحٰنَ اللہ!درُود شریف پڑھنے والا کس قدر بخت ور ہے کہ اُس کا نام مع ولدیت بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں پیش کیا جاتا ہے، یہاں یہ نکتہ بھی انتہائی ایمان افروز ہے کہ قبرمنور پر حاضر فرشتے کو اس قدر زیادہ قوت سماعت دی گئی ہے کہ وہ دنیا کے کونے کونے میں ایک ہی وقت کے اندر دُرُودشریف پڑھنے والے لاکھوں مسلمانوں کی انتہائی دھیمی آواز بھی سن لیتا ہے۔جب خادِم دربار کی قوت سماعت (یعنی سننے کی طاقت ) کا یہ حال ہے تو سرکارِ والا تبار، مکّے مدینے کے تاجدار، محبوبِ پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےاختیارات کی کیا شان ہوگی ! وہ کیوں نہ اپنے غلاموں کو پہچانیں گے اور کیوں نہ اُن کی فریاد سُن کر بِاذنِ اﷲ (یعنی اللہ کی اجازت سے) اِن کی اِمدادیں فرمائیں گے!

پیشکش نعت اکیڈمی درود شریف پڑھتے جائیں اور شئیر کرتے جائیں

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

اور کوئی غیب کیا تم سے نِہاں ہو بھلا جب نہ خدا ہی چھپا تم پہ کروڑوں درود میں قرباں اِس ادائے دَسْتْ گیری پر مِرے آقا مدد کو آگئے جب بھی پُکارا یارسول اللّٰہ

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{25} جسے یہ پسند ہو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں پیش ہوتے وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس سے راضی ہو اُسے چاہیے کہ مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھے۔ (فِردَوسُ الاَخبار بمأثور الْخِطاب ج۲ ص۲۸۴ حدیث ۶۰۸۳ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{26} فرض حج کرو، بے شک اِس کا اجر بیس غَزوات میں شرکت کرنے سے زیادہ ہے اور مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھنا اِس کے برابر ہے۔ (اَیضاً ج۱ ص۳۳۹ حدیث۲۴۸۴ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

 {27} قیامت کے روز اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عرش کے سوا کوئی سایہ نہیں ہو گا، تین شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عرش کے سائے میں ہوں گے۔ عرض کی گئی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَوہ کون لوگ ہوں گے؟ارشاد فرمایا: (۱) وہ شخص جو میرے اُمّتی کی پریشانی دُور کرے (۲) میری سُنّت کو زِندہ کرنے والا (۳) مجھ پر کثرت سے دُرود شریف پڑھنے والا۔ (اَلبُدورُ السّافرۃ لِلسُّیُوطی ص ۱۳۱حدیث ۳۶۶)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{28} جس نے یہ کہا :’’جَزَ ی اللّٰہُ عَنَّا محَمدًا مَّاھُوَ اَھْلُہٗ‘‘

([1]) 70 فرشتے ایک ہزار دن تک اس کے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔

(مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۸۲ حدیث۲۳۵ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{29} مجھ پر دُرُود شریف پڑھو ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ تم پر رحمت بھیجے گا۔ (اَلکامِل لابنِ عَدِی ج۵ ص۵۰۵)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{30} جب تم رسولوں (عَلَیْہِمُ السَّلام ) پر دُرُودِ پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو ،بے شک میں تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں ۔ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۱ ص۳۲۰ حدیث۲۳۵۴)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{31} جس نے قر اٰنِ پاک پڑھا، ربّ تعالیٰ کی حمد کی اور نبی (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پر دُرود شریف پڑھا نیز اپنے ربّ سے مغفرت طلب کی تو اُس نے بھلائی اُس کی جگہ سے تلاش کر لی۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۲ ص۳۷۳ حدیث۲۰۸۴ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{32} مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنابروزِ قِیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔ (فِردُوسُ الاخبار ج۱ ص۴۲۲ حدیث۳۱۴۹ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{33} شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۸۴ حدیث۲۴۱ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{34} شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ (یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۳ ص۱۱۱ حدیث۳۰۳۳ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{35} جب جمعرات کا دن آتا ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں ،وہ لکھتے ہیں ، کون یومِ جمعرات اور شبِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتا ہے۔ (اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۱ص۱۸۴ حدیث۶۸۸)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{36} مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا پُلْ صراط پرنور ہے ،جو روزِ جمعہ مجھ پر80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (ایضاً ج۲ص۴۰۸ حدیث۳۸۱۴)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{37} جو مجھ پر روزِ جمعہ دُرُود شریف پڑھے گا میں قیامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۷ ص۱۹۹حدیث ۲۲۳۵۲)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{38} جو شخص بروزِ جمعہ مجھ پر سو بار دُرُود ِ پاک پڑھے، جب وہ قیامت کے روز آئے گا تو اُس کے ساتھ ایک ایسا نور ہوگا کہ اگر وہ ساری مخلوق میں تقسیم کردیا جائے تو سب کوکِفایت کرے۔ (حِلیۃُ الاولیاء ج۸ ص۴۹ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{39} جو مجھ پر شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ سو بار دُرُود شریف پڑھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس کی سو حاجتیں پوری فرمائے گا ،70 آخرت کی اور تیس دُنیا کی۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۳ ص۱۱۱ حدیث ۳۰۳۵ )

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

{40} جس نے مجھ پر روزِ جمعہ دو سو بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سوسال کے گناہ معاف ہوں گے۔ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۷ ص۱۹۹حدیث ۲۲۳۵۳)

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

پیشکش نعت اکیڈمی درود شریف پڑھتے جائیں اور شئیر کرتے جائیں www.NaatAcademy.com

24 views

Recent Posts

See All
bottom of page