top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

باغِ فردوس سے کم باغِ مدینہ تو نہیں

باغِ فردوس سے کم باغِ مدینہ تو نہیں ہاں مگر منکر و نادان نے سمجھا تو نہیں

اُن کو پہچاننا آسان ہے دیکھا تو نہیں میرے سرکار ہیں جیسے کوئی ایسا تو نہیں

قاسمِ نعمتِ کوثر کو ہے ہر دَم یہ خیال کوئی بھُوکا تو نہیں ہے کوئی پیاسا تو نہیں

ہم مدینے میں جو پہنچے تو یہ گزرا ہے گماں یہ حقیقت بھی کہیں خواب ہو ایسا تو نہیں

ذرّے ذرّے سے درخشاں ہے یہاں جلوۂ طور کون دیدار کا طالب ہوا موسٰی تو نہیں

روح کیوں گوش بَر آواز ہوئی جاتی ہے مجھ کو سرکارِ دوعالمﷺ نے پکارا تو نہیں

کرکے محشر میں شفاعت وہ کہیں گے اجمؔل میری اُمّت کا کوئی آدمی چھُوٹا تو نہیں

اجمل سلطان پوری

1 view

Recent Posts

See All
bottom of page