top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

باغِ ارم سے

رکتا نہیں ہرگز وہ اِدھر باغِ ارم سے وابستہ ہو جو آپﷺ کے دامانِ کرم سے

للہ! کرم کیجیے، سرکارِ مدینہﷺ! دل ڈوب رہا ہے مِرا فرقت کے اَلم سے

آلامِ زمانہ کا بھلا اس میں گذر کیا آباد ہے جو دل شہہِ خوباںﷺ کے اَلم سے

لب پر ہو دُرود اور ہوں گنبد پہ نگاہیں ایسے میں بُلاوا مِرا آجائے عدم سے

منظور نہیں ہے کہ وہ پامالِ جبیں ہو یوں سجدہ کرایا نہ درِ پاک پہ ہم سے

دیدار کی اُمّید نہ ہوتی جو سرِ حشر بیدار نہ ہوتے کبھی ہم خوابِ عدم سے

بیٹھے ہیں یہاں چھوڑ کے نیرنگیِ عالم ہم کو نہ اٹھا حشر درِ شاہِ اممﷺ سے

دیکھو میری آنکھوں سے درِ شاہِ امم ﷺ کو آتی ہے صدا یہ در و دیوارِ حرم سے

یارب! دلِ تحسیؔں کی بھی بر آئے تمنّا آجائے بُلاوا درِ سرکارِ کرمﷺ سے

8 views
bottom of page