top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

اِلٰہی رحم فرما دور دنیا سے وبا کردے

اِلٰہی رحم فرما دور دنیا سے وبا کردے اِلٰہی فضل سے اپنے فنا ساری بلا کردے

اِلٰہی شانِ غفاری کو اب جلوہ نما کردے اِلٰہی درگزر ہم گنہ گاروں کی خطا کردے

اِلٰہی ہم کسی لائق نہیں پر تیرے بندے ہیں اِلٰہی اپنے بندوں پر کرم بےانتہا کردے

اِلٰہی عیب ہیں ہم میں ہماری ستر پوشی کر اِلٰہی نقص ہیں اپنے کرم کا آسرا کردے

اِلٰہی تیری رحمت کی تو کوئی حد نہیں ممکن اِلٰہی ہم پہ نازل بارشِ لطف وعطا کردے

اِلٰہی دل گرفتہ ہیں نویدِ زندگی دے دے اِلٰہی غمزدہ ہیں قیدِ غم سے تو رہا کردے

اِلٰہی شادمانی سے بدل دے خوف کو یارب اِلٰہی یاس میں اب آس کا روشن دیا کردے

اِلٰہی رحمةٌ للعالميں کا واسطہ تجھ کو اِلٰہی دور مشکل ائے مرے مشکل کشا کردے

اِلٰہی اِن دلوں کو اپنی جانب موڑ دے مولیٰ اِلٰہی اِن لبوں کو واقفِ حمد و ثنا کردے

اِلٰہی دور کردے خواہشاتِ نفس سے ہم کو اِلٰہی اپنی قربت سے ہمیں بھی آشنا کردے

اِلٰہی عارفِ ناچیز کو عرفانِ حق دے کر اِلٰہی اُلفتِ خیر الوریٰ میں مبتلا کردے

عرض نمودہ بندہء پر تقصیر سید وحید القادری عارف

11 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page