اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے سرور عالی مقام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے رہبر جملہ انام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے مظہر ذات السلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے پیکر حسن تمام
اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام
یَا حَبِیْبَ اللہ اَنْتَ مَھْبِطُ الْوَحْیِ الْمُبِیْں اِنِّیْ مُذْنِب سَیِّدِیْ اَنْتَ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْں یَا رَسُوْلَ اللہ اَنْتَ صَادِقُ الْوَعْدِ الْاَمِیْں یَا نَبِیَّ اللہ اَنْتَ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْں
اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام
اے شہ عرش آستاں اے سرور کون و مکاں اے مرے ایمانِ جاں اے جانِ ایمانِ زماں اے مرے امن و اماں اے سرور ہر دو جہاں میں ہوں عاصی سرورا اور تم شفیعِ عاصیاں
اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام
اے کہ تیری ذاتِ عالی سرّ ہر موجود ہے اے وہ سرور جس پہ صدقے بود ہر نابود ہے اے وہ جس کا در درِ فیض و سخا و جود ہے اے وہ جس کا باب دشمن پر بھی نامسدود ہے
اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام
اے وہ جس کا رب ہے شاہد اور وہ مشہود ہے اے وہ جس کا رب ہے حامد اور وہ محمود ہے اے وہ جس کا رب ہے قاصد اور وہ مقصود ہے اے کہ جس کا جود ایسا ہے کہ لامقصود ہے
اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام
قبلۂ کونین ہیں سرکار امام القلبتین آپ ہیں فتحِ خدا سے فاتحِ بد و حنین دور در سے جو ہوا تو پھر کہاں یہ امن و چین ہم پہ بھی چشمِ کرم ہو سیدی بہر حسین
اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام
اے شہنشاہ دو عالم شافع روز قیام زینت گلزار طیبہ مرجع ہر خاص و عام حاضر در آج ہیں سرکار کے رضوی غلام از پے احمد رضا مقبول ہو ان کا سلام
اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اَصَّلَاۃُ وَالسَّلام اے نبیوں کے نبی اور اے رسولوں کے امام
حضور مفتی اعظم مصطفیٰ رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ