top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

امام الانبیاءﷺ ایسے نبوت کے بھی خاتم ہیں

خاتم ہر صفتﷺ

امام الانبیاءﷺ ایسے نبوت کے بھی خاتم ہیں رسولوں میں نمایاں ہیں رسالت کے بھی خاتم ہیں بیاں اتمام نعمت کا عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ میں ہے شرف ہو کیا بیان ان کا یہ نعمت کے بھی خاتم ہیں سراپا ظلّ رحمتﷺ ہیں کہ یہ ہیں رِحمت عالمﷺ نبیﷺ کا وصف یہ بھی ہے کہ رحمت کے بھی خاتم ہیں زمانہ ان کو کہتا ہے امین و حافظ و ناصر ہر اک عاقل پہ روشن ہے امانت کے بھی خاتم ہیں نبئ صادقِ وعدہ صفت سارے زمانے میں یہ اِک اعجاز سرور ہے صداقت کے بھی خاتم ہیں شب ہجراں علی کو جب سلایا اپنے بستر پر زمانہ کہہ اٹھا، اَحْمَدْﷺ دیانت کے بھی خاتم ہیں زمانہ دودھ پینے کا جوانی کا بھی اے حافؔظ ہر اک انداز کہتا ہے، عدالت کے بھی خاتم ہیں (بتاریخ: ۳۰ جمادی الاولی ۱۴۳۹؁ھ/ ۱۷ فروری ۲۰۱۸؁ء)

32 views
bottom of page