اس کی قسمت پہ فدا فرماں روائ ہوگئ
- Naat Academy
- Aug 13, 2021
- 1 min read
اس کی قسمت پر فدافرماں روائی ہو گئی
جس کو حاصل کملی والے کی گدائی ہو گئی
بے کلی میں وہ سکون بخشا تمہاری یاد نے
کھل گئی دل کی کلی غم سے رہائی ہوگئی
میں گرفتار ِ بلا تھا۔ آفتوں میں تھا، مگر
جب پکارا آپ کو مشکل کشائی ہوگئی
منکشف محمد پر ہوئے جلوے خدائے پاک کے
جب نبی کےذِکر سے دل کی صفائی ہوگئی
شانِ محبوبی کے صدقے قرب کا یہ حال ہے
کہہ دیااپنا جسے اس کی خدائی ہو گئی
بے سہاروں کو مبارک ہو سہارا مل گیا
جلوہ گر دنیا میں ذاتِ مصطفائی ہوگئی
نا مرادی مٹ گئی خاؔلد کی بر آئی مراد
تیری رحمت سے ترے در تک رسائی ہوگئی