ابر کرم گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
- Naat Academy
- Feb 9, 2020
- 1 min read
ابر کرم گیسوئے محمدﷺ دونوں حرم ابروئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
سب سے انوکھا موئے محمدﷺ سب سے نرالی کوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
سب کی نظر ہے سوئے کعبہ کعبہ تکے ہے روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
کعبے کو کس نے بنایا قبلہ کعبے کا کعبہ روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
سجدۂ سر ہے سوئے کعبہ سجدۂ دل ہے سوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
سارے چمن میں کس کی خوشبو خوشبو ہے خوشبوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
کس کی چمک ہے پیکرِ گل میں گل میں کھِلا ہے روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
دھارے چلے ہر انگلی سے ان کی دیکھو وہ نکلی جوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
کس کا مو دیتا ہے گواہی موئے محمد، موئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
زندہ ہے واللہ! زندہ ہے واللہ! جانِ دوعالم روئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
رشکِ طیبہ کیا ہے دکھاوں دیکھو قدِ دل جوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
بھینی بھینی خوشبو لہکی کھل گئے جب گیسوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
یہ رہ مہکی وہ رہ مہکی کھل گئے جب گیسوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
اخترؔ خستہ چل دے جناں کو باغِ جناں ہے کوئے محمدﷺ صلی اللہ علیہ وسلم
کلامِ مرشد: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری علیہ الرحمہ