top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

آیا لبوں پہ ذکر جو خیر الانام کا

آیا لبوں پہ ذِکر جو خیر الانام کا

غوغا ہوا بلند دُورد و سلام کا

مجھ پر نثار ہونے لگیں مستیاں تمام

میں کر رہا تھا وِدد محمد کے نام کا

جلوؤں کی بھیک دے مجھے اےجانِ مدعا

شہرہ ہے دو جہاں میں ترے فیض ِ عام کا

سب لے کے آرہےہیں مرادیں، میں اپنا دل

کر لیجئے قبول یہ تحفہ غلام کا

اسریٰ کی شب اڑا جو غبارِ رہِ حضور

غازہ بنا فلک پہ وہ ماہِ تمام کا

کشتی ہماری بحرِ حوادث میں جب پھنسی

دیکھا کمال ہم نے محمد کے نام کا

شاہوں کی جس کے سامنے پھیلی ہیں جھولیاں

میں ہوں فقیر اس شہ عالی مقام کا

رشکِ ارم ہے دِل غمِ عشق ِ حبیب سے

خاؔلد ہے جب سے وِرد محمد کے نام کا

23 views
bottom of page