top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالی

عالی عالی

آپﷺ کی آقا شان نِرالی ہر ساعت ہے عالی عالی آپﷺ کی مدحت گوشہ گوشہ پتّہ پتّہ ڈالی ڈالی آپﷺ سے پہلے تھا جو اندھیرا ہر سُو عالم نفرت جیسا آپﷺ کا روشن چہرہ چمکا بھاگی بدلی کالی کالی آپﷺ جو آئے عزّت آئی بخشش آئی غیرت آئی نور بھی آیا رحمت آئی دل تھے پہلے خالی خالی سارے گلشن آپﷺ سے مہکے سارے عالم آپﷺ سے چمکے مظلوموں نے آپﷺ سے پایا آپﷺ سبھی کے وَالی وَالی ایک نبی کا گنبد ہی ہے جس سے سَبْ پُرْ نور ہوا ہے اس گنبد کے سائے میں ہے ہر ہر گنبد جالی جالی باغ کے ہر غنچے میں کلی میں حسنِ نبیﷺ کے جلوے ہیں وصفْ نبیﷺ میں گُم ہے گلشن پودا پودا بالی بالی غور سے حافؔظ تو بھی سُن لے گونج جہاں میں کس کی ہے ذکر خدا ہے ذکر نبیﷺ ہے پتّی پتّی ڈالی ڈالی (۲۳ رجب المرجب ۱۴۳۹؁ھ/ ۱۰ اپریل ۲۰۱۸؁ء نزیل موریشس

17 views
bottom of page