top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

آغوشِ تصوّر میں مدینے کی زمیں ہے

آغوشِ تصوّر میں مدینے کی زمیں ہے

فردوس نظر میں ہے تو دل عرش بریں ہے

دِل جلوۂ محبوب خدا سے ہے منوّر

اُس حُسن عطا سے مری جھولی بھی حسیں ہے

ہے پیشِ نظر روضۂ سرکار ِ دو عالم

آقا ہیں جہاں میرا تصوّر بھی وہیں ہے

کہتی ہے مدینے کی فضا ذوقِ نظر سے

کعبہ ہے یہیں، عرش یہیں، طور یہیں ہے

ہے ان کے تصدّق سے بھرم دونوں جہاں کا

سرکار کا ممنونِ کرم کون نہیں ہے

واعظِ یہی سجدہ ہے مری زیست کا حاصل

سنگِ درِ محبوب پہ خم میری جبیں ہے

قیدِ غمِ کونین سے آزاد ہوں خاؔلد

غمخوار مرا گنبدِ خِضرا کا مکیں ہے

4 views
bottom of page